سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی نوید سنا دی، سعودی وفد نے کیا کہا؟ بڑی خبر سامنے آگئی، سعودیہ کی پاکستان سے خفگی ختم.
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے. اسی ضمن میں صحافی حامد میر نے اس بات سے پردہ اٹھایا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 8 سے 10 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھے گا. جیسا کہ آپکو پتا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہت دوستانہ رہے ہیں لیکن چند عرصے سے جب سے پاکستان نے یمن میں فوجیں بھیجنے سے انکار کیا تھا تب سے سعودی پاکستان تعلقات میں تھوڑی سی خفگی پیدا ہو گئی تھی. جسکے بعد سعودی حکومت پاکستان سے کچھ ناراض ناراض نظر آتی تھی اور کھنچی کھنچی رہتی تھی.
تاہم پاکستان اور سعودی عرب تعلقات اب پھر سے خوشگوار اور مثالی ہونے جارہے ہیں. سعودی حکومت کا جھکاؤ پھر سے پاکستان کی جانب ہورہا ہے. جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے دوستانہ تعلقات پھر ایک مرتبہ پکے اور سچے ہوگئیں ہیں. اس حوالے سے پچھلے دنوں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قوم کو اچھی خبر سناتے هوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب کی جانب سے بہت بڑی سرمایا کاری کی خوشخبری دی گئی ہے. پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وفد نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور اس بات کے خواہشمند ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے جائیں.
معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے. فیصلے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 8 سے 10 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھے گا. یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب بہت سے مشکل مواقعوں پر پاکستان کو سہارا دے چکا ہے. جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا خیر خواہ ہے. اسی لیے سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کے لیے بڑا قدم اٹھانے کی ٹھان لی ہے. لہٰذا اب پاکستان اور سعودی عرب میں نئے تعلقات کا آغاز ہونے جارہا ہے. دوسری جانب پاکستان نے بھی ہمیشہ ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے.