گستخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے والا اسلام مخالف باشندہ گیرٹ وائلڈرز نے حکومت پاکستان کو دھمکی دے دی


اسلام مخالف ولنديذي باشندے گیرٹ وائلڈرز نے پاکستانی حکومت کو دھمکی دے دی. ہالینڈ میں گستخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے والا قانون ساز گیرٹ وائلڈرز اسلام مخالف ایجنڈے پر حد عبور کر گیا. پاکستانی حکومت کو دھمکی دیتے هوئے کیا کہا؟ تفصیل پڑھ کر آپ غصّے سے آگ بگولہ ہو جائیں گیں.

حال ہی میں جب ہالینڈ میں گستخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے لیے شو منعقد کیے جانے لگا تو دنیا بھر سے مسلمانوں نے بھر پور احتجاج کیا. اس احتجاج میں پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام نے بھر پور حصّہ لیا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس مقابلے کے خلاف ہر قسم کر فارم پر سخت آواز اٹھائی. گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور ان میں غم وغصہ پایا گیا.

پاکستان کی حکومت کے شدید احتجاج پر گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا. مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ثابت ہوئی. ہالینڈ کے سفیر کا بھی پیغام آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ڈچ کے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے اس لئے انہوں نے یہ مقابلہ ترک کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔ جسکے نتیجے میں ڈچ وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبات کا اظہار کیا اور ہالینڈ میں ہونے والے گستخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا.

گستخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پر شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو یقین دھانی کروائی کہ یہ معاملہ اب بھی عالمی فورمز پر اٹھایا جائیگا گے اور احتجاج بھی ضرور ہوگا. پاکستان حکومت کی جانب سے ترک وزیرخارجہ کو بھی اس حوالے سے خط لکھا گیا، انہوں نے بھی پاکستانی موقف کی تائید کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اس معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھائیں گیں اور ایسے معاملات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بھر پور کوشش کرونگا کہ آئندہ کوئی بھی یہودی ملک ہمارے پیارے نبی صلى الله عليه وسلم کی شان میں گستاخی نہ کرے.

ابھی معاملہ ذرا بیٹھا ہی تھا کہ اسلام مخالف ولنديذي باشندے گیرٹ وائلڈرز نے پاکستانی حکومت کو دھمکی دے دی. ہالینڈ میں گستخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے والا قانون ساز گیرٹ وائلڈرز اسلام مخالف ایجنڈے پر حد عبور کر گیا. گیرٹ وائلڈرز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی حکومت کو مخاطب کرتے هوئے کہا ہے کہ :

“تم لوگوں کو وقت سے پہلے جشن منانے کی ضرورت نہیں. میں بہت جلد تمام پاکستانیوں کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لاؤں گا”

گیرٹ وائلڈرز کی اس دھمکی پر پاکستانی عوام شدید آگ بگولہ ہوگئی ہے، جبکہ حکومت پاکستان نے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے بھر پور تیاری کر لی ہے. عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر دنیا کے ہر فارم پر بھر پور آواز اٹھائیں گیں، شدید احتجاج کیا جائیگا، اور حکومت پاکستان کی پوری کوشش رہے گی کہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کی شان میں کوئی گستاخی نہ کر سکے.

گریٹ وائلڈرز نے مزید کہا ہے کہ وہ ابھی رکے نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی قوت انکے خلاف کچھ کر سکتی ہے. اس یہودی نے مزید کہا کے اس نے گستخانہ خاکوں کا مقابلہ اس لیے منسوخ کیا کیونکہ اسکی جان کو خطرہ تھا.