وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول کے بغیر اچانک رات گئے مختلف ہسپتالوں کا دورہ، تھانے پر چھاپہ. وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ہیلتھ منسٹر یاسمین راشد کے مختلف ہسپتالوں میں دورے. ہسپتال کی انتظامیہ ان دوروں سے بلکل لاعلم تھی، نہ کوئی پروٹوکول، بس خاموشی سے ہسپتال پہنچ گئے اور وہاں پر زیر اعلاج مریضوں کی عیادت کی، طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور شکایت کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے.
رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو رات گئے اچانک وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے بغیر پروٹوکول کے ہسپتالوں کے دورے کیے. ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بلکل بھنک بھی نہیں تھی کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب تشریف لا رہے ہیں. صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی عثمان بزدار کے ہمراہ تھیں. تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور، جنرل ہسپتال لاہور، اور کاہنہ ہسپتال کے دورے کیے.
انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض مریضوں کے لواحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ میرے دورے کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ان کا حق ہے اور میں مریضوں کو یہ حق دلواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو درست کریں گے اور مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا۔ اس موقع پر مریضوں کے عزیز و اقارب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ضلعی ہسپتال قصور کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ کاہنہ ہسپتال پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے کہا اس طرح بغیر بتائے ہسپتالوں کے دوروں سے عوام کا فیڈبیک ملتا ہے کہ آیا مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں کس قسم کی طبی سہولیات چاہیئیں اور انکو اعلاج معالجے کے لیے کونسی مشکلات درپیش ہیں. اسی طرح عوام کو ہم معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گیں.
اس موقع پر بعض مریضوں نے علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہ ملنے کی شکایات کیں اور وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہمارا یہاں بروقت چیک اپ نہیں کیا گیا اور عملہ بھی ہماری بات نہیں سنتا۔ تاہم بعض مریضوں نے کہا کہ ان کا علاج درست طریقے سے ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں کی شکایات پر کہا کہ میں آپ کی شکایات کے ازالے کیلئے ہی یہاں آیا ہوں اورمیرا مقصد مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مریضوں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کی شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو فی الفور بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی۔
مزید وزیراعلیٰ رات سونے کو ترجیح دیے بغیر اچانک مصطفیٰ آباد میں چھاپہ بھی مارا. انھوں نے تھانے کا سارا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند قیدیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور فرنٹ ڈیسک کا معائینہ بھی کیا. عثمان بزدار نے کہا کہ میں فرسٹ ٹائم تھانے کو چیک کرنے آیا ہوں. پنجاب میں تھانہ کلچر کو انشاءاللہ بدلوں گا. مزید کہا کہ تھانے میں مظلوم کی داد رسی ہونی چاہیے. امید کرتا ہوں کہ میں کے پی کے کی پولیس جیسا نظام پنجاب میں لانے میں کامیاب ہو سکوں.