سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی متنازعہ تصاویر کی اصلی حقیقت سامنے آ گئی


پی ٹی آئی چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس بار پاکستانیوں نے ہر دلعزیز شخصیت عمران خان کو وزیر اعظم بنایا۔تاہم عمران خان کو اپنی ساری زندگی سنگین قسم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔مخالفین عمران خان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔جب کہ بعض مخالفین تو ان کی مخالفت میں اس حد تک آگے چلتے جاتے ہیں کہ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کر دیتےہیں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی کچھ متنازعہ تصاویر وائرل کی جا رہی ہیں۔لیکن ان تصاویر کی حقیقت کیا ہے ؟۔جانئے اس رپورٹ میں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انیلہ خواجہ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

عمران خان کے مخالفین اس تصویر کو استعمال کرکے انیلا خواجہ کے بارے میں غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ عمران خان کے متعلق بھی غلط باتیں پھیلا رہے ہیں۔

جبکہ اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر کو کاٹا گیا ہے یہ تصاویر بی بی سی کو ایک انٹرویو دینے کی ہیں جو انیلا خواجہ نے کروایا تھا اور یہ تصاویر الیکشن سے پہلے کی ہیں۔اصل تصویر کون سی ہے آپ بھی ملاحظہ کیجئے۔وزیراعظم عمران خان صاحب کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔۔عمران خان کے مخالفین نے اس تصویر میں عمران خان کو نشہ کرتے ثابت کرنے کی کوشش کی۔

جبکہ عمران خان صاحب ایک مذہبی رہنما کے ہاں دعوت پر تھے اور وہاں ڈرائی فروٹ کھارہے تھے۔

اس طرح عمران خان کی اور کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس کو ایڈٹنگ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جاتا ہے۔اور پھر وزیراعظم پاکستان کے خلاف غلط تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔اور دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی حقیقت جانے بغیر ان تصاویر کو آگے شئیر کرتے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے۔