معروف صحافی سہیل وڑائچ نے عمران خان کے بارے میں ایسا کیا کہا سن کر پی ٹی آئی کے بھی کارکن خوش ہو جائیں گے پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم کے حق میں پاکستان کی تقریباً آدھے سے زیادہ عوام ہے معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ایماندار ہونے میں کوئی شک نہیں ہے اور نہ ہی ان کی سادگی میں کوئی شک ہے۔اگر عمران خان ان دونوں باتوں کو مزید بہتر کریں گے تو اس کا اثر نچلی سطح تک جائے گا۔۔عمران خان کے اندر یہ طاقت موجود ہے کہ وہ بڑے سے بڑے شخص کو نہ بھی کر سکتے ہیں اور بڑے سے بڑے شخص کو چاہے وہ ان کا پسندیدہ ہی کیوں نہ ہو، اس کو فارغ بھی کر سکتے ہیں۔
عمران خان جن وجوہات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اگر ان کو ویسا ہی کرتے رہیں تو وہ کامیاب ہوں گے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قائد ایوان منتخب ہوئے جس کے بعد بروز ہفتہ عمران خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ان کے خطاب نے کئی لوگوں کو جذباتی بھی کر دیا تھا کیونکہ ان کے چاہنے والے ایک طویل عرصے سے ان کے ساتھ نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی پذیرائی حاصل کی۔۔عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بین الاقوامی میڈیا پر بھی نشر کیا گیا۔پاکستانی عوام بھی عمران خان پر بہت بھروسہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں انہوں نے پرانے چہروں کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو منتخب کیا۔۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی لانے کے نام پر ووٹ لیا اور اب پاکستانی قوم بھی وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف سے ملک کیں مثبت تبدیلی لانے کی امید رکھتی ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے