اسی لئے کہتے ہیں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے اگر ایسی مثالیں قائم ہوتی رہیں گی تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب سے ہی سادگی کا آغازکیا اور شرکاءکو صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے جبکہ یہ روایت دیگر اسمبلیوں میں بھی دیکھنے میں آئی تاہم اس کے بعد انہوں نے بھاری بھرکم پروٹوکول لینے سے بھی انکار کر دیا اور اخراجات کم کرنے کیلئے از خود کام شروع کیا اور اسی کے پیش نظر ان کے اراکین اسمبلی بھی کفایت شعاری کی مثالیں قائم کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔انتہائی حیران کن مثال کچھ روز قبل اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں دیکھنے کو ملی جب پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ” پیلی ٹیکسی “ میں سوار ہو کر پارلیمنٹ لاجز پہنچیں جبکہ ٹیکسی کو ریڈ زون کے آس پاس بھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی ’ ظلِ ہما‘ نے ٹویٹر پر ٹیکسی میں بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور پارلیمنٹ لاجز مین موجود ہوں ، اس تصویر میں عجیب بات یہ ہے کہ میں ٹیکسی میں پارلیمنٹ لاجز پہنچی ہوں جبکہ پیلی ٹیکسی کو ریڈ زون کے آس پاس بھٹکنے بھی نہیں دیا جاتاہے ۔“آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے