مسلمان جب ڈوبے ہیں غداروں کی وجہ سے ڈوبے شکیل آفریدی بھی ایک ایسا ہی کردار ہے جسے ہم کہہ سکتے ہیں پاکستان میر جعفر گزشتہ رات راولپنڈی جیل میں پراسرار سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس کے بعد خبر سامنے آ رہی ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں آج صبح ساہیوال جیل منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر امریکی سی آئی اے کی معاونت،اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کو عدالت نے 33 سال قید کی سزادی سنا رکھی ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے اور ہمار ا پیج لائیک کیجئیے