پاکستان: ایف بی آر “Federal Board of Revenue , Government of Pakistan” نے اپنے کاموں میں تیزی دکھاتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا سوچ لیا ہے ایسے تمام حکمران جنہوں نے ملکی دولت کو اکھٹا کر کے سوئس بینکوں میں چھپایا ہوا ہے ان کے خلاف فہرست تیار کر لی گئی ہے جلد ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔
قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سوئس بنکوں میں موجود162ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستان امراء کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کے حوالے بھی دیئے جائیں گے ۔
Posted by UrduOfficial on Wednesday, August 22, 2018
واضح رہے کچھ ماہ قبل سوئس بنک کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں کے 75ارب ڈالرکی رقم سوئس بینکوں میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔