کراچی ملیر کے علاقہ خادم گوٹھ میں 6 سالہ معصوم بچی سےزیادتی کی کوشش پر شہریوں نے ملزم فہیم کو رنگے ہاتھوں دھر لیا تھا. ملزم کو تھانے پہنچایا گیا.
لیکن سائٹ تھانہ سپر ہائی وی پولیس نے بچی کو لاوارث قرار دیکر ملزم کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو پہنچ گئیں.اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو دعا بھٹو کی ہے.ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا بھٹو نے بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا اور کہا کہ تم لوگوں کے گھر میں بچیاں نہیں ہیں.وہ تو اللہ نے فرشتے بھیجے اور بچی کے ساتھ یہ ظلم ہونے سے بچ گیا ورنہ تم نے تو اپنی پوری کوشش کی تم لوگوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے.
رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ میں زینب جیسے واقعات ہونے نہیں دیں گے، خدیجہ معصوم بچی ہے ملزم فہیم وحشی بن کر معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا جس کو جو ایک خالی زیر تعمیر جگہ پر شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، انہوں نے کہا بڑے افسوس کی بات ہے کہ پولیس والوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن ہم نے پہنچ کر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا ہے اور ورثا کو ہر انصاف کی فراہمی تک ہر ممکن مدد کریں گے.
انہوں نے کہا معصوم بچیوں سے بڑھتے ہوئے ایسے واقعات کے خلاف اسمبلی فلور پر آواز اٹھائوں گی. دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے واقعہ پر سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی . ایسے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف قانون سازی کی جائیگی تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں مل سکیں . ویڈیو دیکھیں: