عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ جانتے ہیں شہباز شریف سے کتنے زیادہ ووٹ حاصل کیے؟ ن لیگ انتہائی شرمندہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا، ایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مقابلے کے دوران ارکان دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت عمران خان قائد ایوان منتخب ہوگئے، عمران خان کو 176 جب کہ جب کہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قائد ایوان کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔
رائے شماری میں عمران خان کو تحریک انصاف کے علاوہ ایم کیوایم ، بی اے پی، مسلم لیگ (ق)، بی این پی، عوامی مسلم لیگ اور جے ڈبلیو پی کے ارکان نے ووٹ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف کو ان کی جماعت کے علاوہ ایم ایم اے کے ارکان کی بھی حمایت حاصل تھی۔

نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کئے جاچکے ہیں جب کہ بھارت سے عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے ہیں۔

اب عوام کو عمران خان کی حلف برادری کی تقریب کا بےصبری سے انتظار ہے. گڈ لک عمران خان!