پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کا جواب بھی آگیا


گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی سبز قمیض اور سفید شلوار پہنے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو اپنے ساتھ لپیٹ کر ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے ۔ جس کے بعد وہ جہاز سے اتر جاتی ہے اور نیچھے بھی ڈانس کر رہی ہوتی ہے ۔ اس ویڈیو کے آتے ہی اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے پرچم کی بے حرمتی کہا گیا ۔ اس کے ساتھ نیب نے پی آئی اے کے سی ای او کو بھی نوٹس بھیجا اور اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا ۔ جس کے بعد اس لڑکی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں سیاحت کا پروموٹ کرنے کے لئے یہ سب کیا تھا مجھے اس کی کسی قسم کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔ اور نہ ہی میں نے کسی کے دل کو دکھانے کے لئے ایسا کیا تھا ۔ اگر کسی کا دل میری وجہ سے دکھا ہے تو اس کے لئے میں معافی مانگتی ہوں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=lbVHALbhlWY