لاھور میں پولیس کی غنڈہ گردی


کیا آپ جانتے ہے کہ پاکستان کا مکمل نام کیا ہے ۔ چلے ہم بتاتے ہیں ۔ پاکستان کا مکمل نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ایک ایسا ملک جس کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی ۔ پاکستان پہلے متحدہ ہندوستان کا حصہ تھا لیکن یہاں کے رہنے والے مسلمانوں نے محسوس کیا کہ انہیں ایک الگ وطن چاہئے جس کی بنیاد اسلام کے قوانین پر ہو جہاں وہ واقعتا مدینہ ثانی بنا سکے  پاکستان کے بننے کے بعد قائد اعظم نے اپنی پہلی تقریر میں کہا ۔ کہ یہ ملک اسلام کی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور یہاں اسلام ہی کے قوانین لاگو ہونگے لیکن اس کے ساتھ ہم غیر مسلموں کو بھی یہاں رہنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ اور وہ اپنے عقائد کے تحت اپنی زندگی مکمل آزادی کے ساتھ گزار سکے گے ۔ ہمارے جھنڈے میں موجود سفید نشان اسی بات کی غمازی کرتا ہے ۔

آج پاکستان کی آزادی کو 71 سال ہو گئے ہیں ۔ ہمارے آئین کو اگر دیکھا جائے تو اس کا کچھ حصہ شریعت کے مطابق ہے اور یہاں کی اقلیت اپنے مذۃب کے مطابق بالکل آزاد زندگی گزار رہے ہیں ۔

لیکن اس صدی میں رہتے ہوئے ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں آزادی ہے تو صحیح لیکن خیالات کی آزادی اور مادر پدر آزادی نہیں ہے ۔ اور یہ ہمیں ملنی چاہئے ۔ ہمیں اس بات کا اختیار ہونا چاہئے کہ ہم جو کچھ کرنا چاہے کریں ۔ جیسے زندگی گزارنا چاہے گزارے ۔ اس میں کسی کا عمل دخل نہ ہو ۔ بشرط کہ اس سے کسی کو تکلیف نہ ہوتی ہو اور نہ ہی کسی قانون شکنی ہو رہی ہو تو اسے کرنے کا ہمیں اختیار ملنا چاہئے ۔ تو اگر کچھ جوان لڑکے اور لڑکیاں روشن خیالی کے نام پر لاھور میں رنگ رلیاں منا رہے تھے تو اس میں پولیس کو کیا تکلیف تھی کہ وہ ایسا ظالمانہ طریقہ اختیار کرتی ۔

چلے مان لیتے ہیں کہ پاکستان میں یہ کرنا غیر قانونی ہے لیکن پولیس کو کس نے کہا ہے کہ وہ ایسی حرکت کریں ان کو چاہئے تھا کہ سب کو گرفتار کرتے اور لے جاتے تھانے میں بند کر دیتے ۔ لیکن انہوں نے موقع پر سب کی پٹائی کی ۔ اور پھر لڑکوں سمیت تمام لڑکیوں کی ویڈیو بنائی ۔ تو مجھے بتائے کہ پولیس کو ویڈیو بنانے کا حق کس نے دیا تھا ۔ اور پھر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سئیر کرنا کیا قانون کا حصہ تھا ۔ اور پھر اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کو مارا بھی جا رہا ہے

پولیس کا ایسا کوئی اختیار نہیں کہ اگر کوئی غیر قانونی کام ہو رہا ہو تو اس کو قانون کے مطابق حل کرنے کے بجائے خود ہی غیر قانونی کاروائی کر ڈالے ۔  خاص کر لڑکیوں کی ویڈیو بنانا انہیں ہراساں کرنااور پھر انہیں مارنا ۔ یہ کس قانون کے تحت کیا گیا ۔ کیا پولیس کو ایسے ہی آزاد چھوڑ ا جائے گا ۔ یا ان کالے بھیڑیوں کو بھی کوئی روکے گا ۔

آپ کیا کہتے ہیں ۔ اس کے بارے میں اپنی کوئی رائے ضرور دیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=a3oUY79XYtE