چائے والا ایم این اے


چائے والا ایم این اے بن گیا ۔ لیکن سوال سامنے آیا کہ ایک چائے والا کروڑ پتی کیسے بن گیا اس کا جواب دیا چائے والے نے خود ہی ایک  شو میں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے باجوڑ سے ایک چائے والے نے الیکشن میں حصہ لیا۔ اور الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست جیت لی ۔ لیکن اس کے ساتھ سوال بھی سامنے آیا کہ انہوں نے جو اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں وہ ہزاروں کے نہیں لاکھوں کے بھی نہیں بلکہ کروڑوں کے ہیں ۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست اس عمر سے شروع کی جب لوگوں کے بچے الف با سیکھتے ہیں ۔؛ اس کے بعد میں نے گھر سے بھاگنے میں عافیت جانی میں نے کراچی میں 12 سال کام کیا اور اس دوران گھر بھی آنا جانا لگا رہا ۔ میں غریب ضرور ہوں لیکن میری فیملی غریب نہیں بلکہ علاقے میں امیر فیملیوں میں شمار ہوتی ہے مجھے جتنے بھی اثاثے ملے ہیں یہ سب وراثت میں ملے ہیں اس لئے یہ سوال کرنا کہ میں نے کیسے کمائے تو یہ اس کا جواب ہے ۔ ان کے اس بیان کے بعد یہ خبر سامنےآئی ہے کہ ان کا چائے کا کوئی بھی کام نہیں ہے بلکہ یہ کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ItPM09kMlUc