عمران خان کے لئے شاہ سلمان کا خصوصی پیغام


پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی اور پورے ملک سے 116 کے قریب نشستیں حاصل کی ۔ جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن رہی ۔ آزاد امیدواروں کے خرید و فروخت کے بعد اور کچھ پارٹیوں کو اپنے ساتھ ملانے کےبعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبر میں بھی حکومت بنانے کے پوزیشن میں ہے جب کہ اس کے ساتھ سندھ میں بھی ان کی پوزیشن کافی مظبوط ہے ۔ ان انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کو پوری دنیا سے مبارکبادیں موصول ہونےلگی جن میں سماجی رہنماؤں کے ساتھ ملکی سربراہاں بھی شامل ہے اور کچھ ممالک کے سفیروں نے بھی ان سے ملاقات کی ۔ پاکستان تحریک کے اس شاندار کامیابی کے بعد سعودی حکمران شاہ سلمان سے بھی عمران خان کو مبارک باد دی اور ان کے لئے اچھے کلمات کہیں ۔