عمران خان پہلے وزیر اعظم نہیں ہونگے جو وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہے گے


حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ایک نمایاں پارٹی بن کر ابھری جس نے ملک بھر میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ۔ اس کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ اگر سادہ اکثریت حاصل کر لی گئی تو عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن جائے گے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاوس میں نہیں رہے گے بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائش رکھے گے ۔ اس فیصلہ کو بہت سراہا گیا ہے ۔ لیکن یہ پاکستان کے پہلے نہیں دوسرے وزیر اعظم ہونگے جنہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں رہائش نہیں رکھی ۔ اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی تھے جنہوں نے وزیر اعظم ہاوس کے بجائے اپنے گھر کو ترجیح دی ۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ 5 پولیس کی گاڑیاں ہوا کرتی تھی ۔  جب کہ وہ ہیلی کاپٹر کے خرچے کو بچانے کے لئے سڑک کا استعمال کیا کرتے تھے اور اس دوران کسی قسم کی ٹریفک میں رکاوٹ نہیں آتی تھی ۔ عمران خان وہ دوسرے وزیر اعظم ہونگے جو وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہے گے ۔