نجی کالج کے ٹیچر کا طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ


ملتان میں نجی کالج کے ٹیچر کی شرمناک حرکت ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق  ملتان میں نجی کالج کے ایک ٹیچر جن کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے اس کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرتا ہواا دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ لڑکی کی مزاحمت کی بنا پر وہ کچھ دیر کی تگ ودود کے بعد رک جاتا ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی واقعات پیش آئے ہیں جس میں استاد یہ سکول کا عملہ بچوں کی عزت کا کھلواڑ بناتے ہوئے پکڑے گئے ۔ یہ واقعہ ملتان کے بوسن روڈ پر واقعہ ایک مشہور کالج میں پیش آیا ہے جہاں ایک ٹیچر ڈیتا پروسیسنگ روم میں ایک بچی کو اپنی ہوس کا  نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ جب کہ سکول انتظامیہ کی طرف سے اس پر کوئی بھی کاروائی سامنے نہیں آئی اور ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح سے اس واقعہ کو دبا دیا جائے ۔