ماڈل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو دھمکی دے دی


پاکستان تحریک انصاف  کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ماڈل عباس جعفری نے عمران خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے وعدے کے مطابق کام نہ کیا اور پاکستان کے حالات کو نہ سدھارا تو وہ پارٹی رکنیت سے استعفی دے گے ۔ یاد رہےکہ عباس جعفری جن کی عمر 25 سال ہے اور شوبز سے وابسطہ ہے انہوں نے حال میں ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر  حلقہ پی ایس 155  سے انتخابات میں حصہ لیا  جہاں سے انہوں نے کامیابی حاصل کی ۔ ان کے مقابلہ میں ایم کیو ایم کے امیدوار تھے لیکن وہ ان سے بھاری مارجن سے ہار گئے ۔ جس کے بعد عباس جعفری پاکستان کے صوبہ سندھ  کے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ۔ عباس جعفری کا کہنا تھا کہ میری الیکشن کی جیت میں بنیادی کردار خواتین کا ہے کیونکہ میرے مداحوں میں بڑی تعداد خواتین کی  ہے اور ان کے ووٹ سے آج میں جیتا ہوں