قطر کے شیخ نے عمران خان کو بہت بڑی آفر کر ڈالی


نواز شریف جیل میں تو کیا کہا قطر کے شیخ نے اب عمران خان کو آفر کر ڈالی ۔ پاکستان میں حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سے قومی اسمبلی میں 116 نشستیں حاصل کر لیں جس کے بعد وہ اس پوزیشن میں آگئی کہ ملک کے اندر حکومت بنا سکے ۔ جب کہ اس کے ساتھ ان کی حکومت خیبر پختون خواہ میں بھی بن گئی ہے ۔ اور انہوں نے نئے وزیر اعلی محمود خان کو بنا دیا ہے ۔  اس کامیابی کے بعد کہا جا رہا ہے کہ مطلوبی تعداد حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان 14 اگست یا 15 اگست کو وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے گے ۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد دنیا کے  بہت سارے سربراہان مملکت نے عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجے ۔ اس کے ساتھ قطر کے شیخ تمیم بن حمد نے عمران خان کو خاص آفر کی ۔ انہوں نے عمران خان کو اپنےپیغام میں مبارک باد دی اور کہا کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ قطر کا دورہ کریں ۔ عمران خان نے ان کی اس دعوت کو قبول کیا اور کہا کہ وہ پہلا دورہ  قطر کا کریں گے ۔  امید  ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔