نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبعیت شدید بگڑ گئی. جیل انتظامیہ نے ڈاکٹروں کے کہنے پر فوری پمز ہسپتال کر دیا گیا. طبعیت کیوں خراب ہوئی؟ تمام تر تفصیلات پڑھیں.
جیل ذرائع کے مطابق آج دوپہر کیپٹین صفدر کی طبعیت اچانک بگڑ گئی. جو چیز بھی کھاتے یا پیتے ہیں، الٹی کر دیتے ہیں. راولپنڈی جیل میں قید کیپٹین صفدر کی طبعیت ایک دم سے ناساز ہو گئی. جس کی وجہ سے انھیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں انکا اعلاج جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا ہے، وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی تھی. ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی اور دونوں بازوں میں شدید درد اٹھا. انھیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی ای سی جی کی رپورٹ غیر تسلی بخش آئی تھی.
یہ بات یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال قید، جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔