چیف جسٹس کا پاکستان الیکشن کمیشن پر برہمی کیا کچھ کہ ڈالا


پاکستان تحریک انصاف  کے مخصوص نشستوں کے لئے نامزد ہونے والی امیدوار  عابدہ راجہ کو الیکشن  کمیشن نے انتخابات  کے لئے  نااہل کر دیا تھا جس کے بعد ان کا کیس سپریم کورٹ میں آیا ۔ اس سماعت میں الیکشن کمیشن کے بڑے عہدے دار بھی تھے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ساری محنت پر پانی  پھیر دیا ہے ۔  میں نے الیکشن کمیشن کو کود 3 بار کال کی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی بھی جواب نہیں آیا ۔ آپ کو تو اس دن سسٹم ہی نہیں چل رہا تھا پتا نہیں الیکشن کیسے ہوئے ہیں  ۔

یہ ریمارکس ان کے تب سامنے آئے جب وہ اس کیس کی سماعت کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دن میں نے خود 3 بار کال کی لیکن آگے سے کسی کا جواب نہیں ملا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بڑے شاید اس دن سو رہے تھے ۔ اس طرح کا رویہ سارے کام پر پانی پھیر چکا ہے ۔  اب ہمارے پاس کیسز آرہے ہیں اب ان کا ہم کیا کریں ۔