کے پی کے نئے وزیراعلی محمود خان کون ہیں ؟


نجی ٹی وی چینل 92 میں لائیو پروگرام میں میزمان اسداللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا نظامی صاحب خیبر پختونخوا کو تو وزیر اعلی مل گیا محمود خان کو منتخب کرلیا گیا جن کا تعلق صوبہ سوات سے ہے اور پچھلی حکومت میں بھی اہم وزارت ان کے پاس رہی ہے نظامی صاحب نے کہ 2014 میں ان پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے گئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کردیا۔ محمود خان کا تعلق سوات سے ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔وزیر اعلیٰ کیلئے محمود خان کا نام پرویز خٹک نے پیش کیا۔ محمود خان پی کے 9 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

 محمود خان دوسری بار خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ محمود خان خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر کھیل و ثقافت رہے۔ جس میں انہوں نے بہت محنت کی اور اور اچھی اصلاحات کیں محمود خان کا تعلق سوات کے تحصیل مٹہ سے ہے۔ وہ 1972 کو ڈاکٹر محمد خان کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں سرکاری سکول سے لی، بعد میں میٹرک اور ایف ایس سی کی تعلیم پشاور پبلک سکول سے حاصل کی۔ انہوں نے ایم ایس سی ایگریکلچر کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی ۔ وہ 2008ء میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد حثیت سے یونین کونسل ناظم یو سی خریڑئی منتخب ہوئے۔ انہیں سیاست کا بے حد شوق تھا ان کا خاندان پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں تھا لیکن 2012ء میں انہوں نے اچھی کارکردگی دیکھ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔2013ء میں پی ٹی آئی کی نشست سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ

کے پی کے 84 سے رکن منتخب ہوئے، جو اب نئے مردم شماری میں حلقہ پی کے 9 بن گیا ہے۔2013ء کے دوران محمود خان دو ماہ کیلئے صوبائی وزیرِ داخلہ رہے۔ 2013ء سے 2015ء تک صوبائی وزیر ایریگیشن رہے۔ 2013ء سے 2018ء تک وہ صوبائی وزیر کھیل وثقافت، سیاحت اور یوتھ افیر بھی رہے۔ ان کا ایک بھائی عبداللہ تحصیل ناظم مٹہ ہے اور دوسرا بھائی احمد خان ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی نیوز چینل نے گزشتہ دنوں ہی محمود خان کے وزیرِاعلیٰ بننے کی پیشگوئی کر دی تھی جو سچ ثابت ہوئی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکا امیدوار نامزد کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کردیا۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے لیے تجویز کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=wJ_lVnW_l7c