عمران خان بطور وزیر اعظم حلف کب اُٹھائیں گے؟


عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم خصوصی شرکت کرے گی۔ عمران خان بطور وزیراعظم 14 اگست 2018 کو حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ اراکین اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کئیے گئے ہیں اور کچھ کے نوٹیفیکیشن کو مشروط طور پر جاری کیا گیا ہے۔

اس ساری صورتحال کے بعد اب منظر نامہ واضح ہو چکا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 11 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جائے گا اور اس کے بعد جلد ہی وزیر اعظم کا انتخاب ہو جائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بیشتر اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیففیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس لئیے اب ہو سکتا ہے کہ 11یا 12 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جائے اور پہلے روز اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا ۔

اس کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور پھر اکا انتخاب ہوگا ۔اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سب 14 اگست سے پہلے ہو جائے گا اور عمران خان 14 اگست کو بطور وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے۔اس موقع پر فیصل جاوید کہنا تھا کہ پرانی یادیں تازہ و رہی ہیں۔92 کی فاتح ٹیم خصوصی شرکت کر رہی ہے۔اس حوالے وسیم اکرم ،،وقار یونس،،انضمام اور دیگرشرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں۔