تحریک انصاف کو حکومت بنانے سے روکا جارہا ہے


تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا، ہمیں حکومت سازی سے روکا جارہا ہے، صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، نتائج سنگین ہوں گیں. نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بروز منگل چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے التجا کی ہے کہ پلیز آپ خود انتخابی نتائج کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتوں کی طرف سے ہونے والی تاخیر کا خود نوٹس لیں.

فواد چوہدری نے کہا اقتدار کے انتقال میں تعطل سے ہماری عوام اور ہمارا ملک براہ راست متاثر ہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے معاشی اور پالیسی سے متعلق مسائل مزید الجھتے جارہے ہیں. فواد چوہدری نے مزید یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور دیگر اراکین کے انتخابی نوٹیفیکیشن کو روکا جارہا ہے. اقتدار کے انتقال کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے. مزید اس تاخیر سے انتخابات پر شکوک شہبات جنم لیں گیں. اس لیے فوری طور پر چیف جسٹس سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.