چکری میں چوہدری نثار کا گھر یا محل


چوہدری نثار کاشمار پاکستان کی تاریخ  کے سب سے کامیاب سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں  نے کئی سال تک وزارتوں کے مزے لوٹے اور اس کے ساتھ اپنے حلقے سے ایم این اے منتخب ہوتے رہے ہیں ۔ چوہدری نثار پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے آرہے ہیں انہوں نے  اس سال الیکشن سے پہلے ن لیگ سے راہیں الگ کر لی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے انہوں نے الیکشن میں حصہ لیا   لیکن شو مئی قسمت ن لیگ کی ٹکٹ سے جیتنے والا چوہدری نثار جیپ کے نشان کے ساتھ ہار گیا ۔ جس کے بعد انہوں  نے اعلان کیا کہ اب وہ مزید سیاست کا حصہ نہیں رہے گے ۔

حال ہی میں ان کے  گھر کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ان کے گھر کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں ۔  ان فوٹیج میں ان کا گھر کسی محل سے کم نہیں ۔ حالانکہ چکری گاؤں راولپنڈی شہر سے بہت دور واقع ہے لیکن انہوں نے اپنے گاؤں کو بہت زیادہ سہولیات دی ہے ۔ لیکن ان کا اپنا گھر بے حد وسیع اورخوبصورت ہے اور کسی بادشاہ کا محل نظر آتا ہے ۔ ان کا یہ گھر ان کے والد نے 1941 میں تعمیر کرایا ۔ جو کہ کہیں سے قلعہ نما ، کہیں سے حویلی اور کہیں سے جدید طرز تعمیر کی صورت میں نظر آتا ہے ۔ ویڈیو دیکھیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=gOSD4MxpJYM