عمران خان اضافی پروٹوکول دیکھنے پر سخت غصہ


ن لیگ کے چئیرمین اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کو پروٹوکول کے ساتھ جانے پر تنقید کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو جب ویسا پروٹوکول دیا گیا تو عمران خان صاحب شدید غصے میں نعیم الحق کے ساتھ سخت برہم ہو گئے عمران خان کا غصہ دیکھ کر رہنما تحریک انصاف نعیم الحق نے فوری طور پر پروٹوکول ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں ذرائع کے مطابق پرلیمانی کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کروایا گیا تھا جس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نجی ہوٹل پہنچے اس موقع پر سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عمران خان کو بلٹ پروف سیکیورٹی پروٹوکول دیا گیا۔

جب عمران خان نے یہ منظر دیکھا کہ ان کی گاڑی کے ہر طرف پولیس ہی پولیس ہے تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اتنا زیادہ پروٹوکول دیکھ کر شدید غصے میں آگئے اور نعیم الحق کو اضافی پروٹوکول ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ” بغیر اجازت روٹ کیوں لگوایا” عمران خان نے مزید کہا کہ:

اسلام آباد کی پولیس کو بتا دیا جائے کہ میں اتنا زیادہ پروٹوکول رکھنے کا خواہشمند نہیں ہوں اور نہ ہی ہماری پارٹی تحریک انصاف کی جانب سے اضافی سیکیورٹی دینے کی درخواست دی گئی تھی اور کہا کہ بنی گالا میں موجود بھی اضافی سیکیورٹی گاڑیاں واپس بلا لی جائیں وضاحت رہے کہ عمران خان اس سے پہلے بھی کئی بار وزیر اعظم کی طرح پروٹوکول لینا پسند نہیں کرتے اور کہا کہ سادہ طرز زندگی کو ترجیح دوں گا اور کہا کہ اپنی پارٹی رہنماؤں اور کابینہ کو بھی کم اخراجات کی ہدایت کروں گا یاد رہے کہ اعظم سواتی اور اسد عمر بھی اس اہم اجلاس میں موجود ہیں تفصیلات کے مطابق عمران خان صاحب آج وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کا بھی اعلان کریں گے اور شاہ محمود قریشی صاحب کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کیے جانے کا بھی امکان موجود ہے اس اجلاس میں ملکی امور متعلق کئی اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے