شاہ محمود قریشی کو کونسا عہدا ملے گا؟


پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کی سیٹ کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کرلیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اس اجلاس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنی رہائش گاہ سے ہوٹل ی طرف روانہ ہو گئے نجی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کرلیا ہے ۔

 عمران خان نے اپنی انتھک کوشش کے باوجود شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی کے عہدے کیلئے راضی کرلیا ہے پارلیمانی ممبران کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ اور چئیرمین عمران خان کو بھی وزیراعظم کے عہدے کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج کے اس اہم اجلاس میں چئیرمین عمران خان سندھ گورنر کیلئے عمران اسماعیل کے نام کا بھی اعلان کردیں گے عمران اسماعیل نے اس موضوع پر عمران خان کے متعلق کہا کہ اگر ان کی مرضی ہوئی تو وہ مجھے کسی قابل سمجھیں تو کوئی ذمہ داری دے دیں گے پی ٹی آئی نے نیک نیت اور خلوص دل سے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے آج کے اس اہم اجلاس میں ملکی امور بارے اور بہت سے اہم فیصلے بھی کیے جانے کا امکان ہے اور آج کے ہی اسی اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختو نخوا اور وزیر اعلی پنجاب کیلئے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بی این پی سے بات چیت اور مشاورت مکمل ہو گئی ہے بی این پی کے بھی وہی ملکی مطالبات ہیں جو آج سے دو سال پہلے تھے ابھی ہماری ساری توجہ اور سارا دھیان صرف اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی طرف گامزن ہے