حکومت بنتے ہی اسحاق ڈار کے خلاف کیا ایکشن لیا جائیگا؟ نامزد وزیر خزانہ اسد عمر نے لیگی رہنما کو دن میں تارے دکھا دیے


تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی اسحاق دار کیخلاف کیا کیا جائیگا؟ حکمت عملی تیار کر لی گئی. نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بحث کے دوران جب میزبان نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیرخزانہ اسد عمر سے یہ سوال کیا کہ آج تک اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا ہم آپکی حکومت سے یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ آپکی حکومت اسحاق ڈار کو پاکستان لائے گی اور انکا پاسپورٹ منسوخ کریگی؟

اس پر تحریک انصاف کے اسد عمر نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا کہ قانون کے مطابق کیا کرنا چاہیے. کیونکہ میں قانونی ماہر نہیں ہوں. اس لیے میں نہیں کہتا کہ پاسپورٹ منسوخ ہونا چاہیے یا نہیں. میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ جو بھی قدم اٹھایا جائے عین قانون کے مطابق ہو، پھر بے شک سامنے کوئی طاقتور ہو یا کمزور. اگر قانون کہتا ہے کہ پاسپورٹ منسوخ ہونا چاہیے تو منسوخ ہو اور اسحاق ڈار کو انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرواکے پاکستان واپس لانا ہے تو انهیں قانون کے مطابق ایسے ہی واپس لانا ہوگا. اس میں کوئی لگی لپٹی بات نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ قانونی معاملہ ہے، اس میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں ملے گی.

یاد رہے کہ اسد عمر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ کے عہدے پر نامزد کیا گیا ہے اور عمران خان نے اسد عمر کو ڈالر کی قیمت میں کمی کا ٹاسک بھی دےرکھا ہے. اس حوالے سے وزیر خزانہ نے اپنی ٹیم تشکیل دے دی ہے.

تمام سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان نے اسد عمر کو بطور وزیر خزانہ تعینات کر کے صحیح فیصلہ لیا ہے. سب کا یہی کہنا ہے کہ اسد عمر ایک پڑھے لکھے شخص ہیں اور وہ قوم کے پیسوں کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گیں اور یہی پڑھے لکھے اسد عمر اور چور اسحاق ڈار میں فرق ہے.