ملک بھر میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ


ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، اصل حقیقت سامنے آگئی۔ آج کل سارے ملک میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ ہر کوئی بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کی شکایت کر رہا ہے۔ گرمی اور حبس کی وجہ سے ہر کوئی سخت نالاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کے زیر اہتمام علاقوں میں بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ سپلائی 2850 میگاواٹ ہے اور سسٹم 16,500 میگاواٹ سے زیادہ لوڈ برداشت نہیں کر سکتا۔ یعنی اگر جتنی طلب ہے اتنی بجلی پیدا بھی کر لی جائے تب بھی ہمارے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ سسٹم لوڈ برداشت ہی نہیں کر سکتا۔

لوڈشیڈنگ کی وجہ یہ بھی ہے کہ نیشنل ٹرانسمشن کمپنی کی جانب سے سسٹم آپ گریڈ بھی نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں این ٹی ڈی سی مختلف کپیسٹی میں ٹرانسمشن لائنیں بچھا رکھی ہے۔ جبکہ سسٹم 16,500 میگاواٹ سے زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ سارے ملک میں بجلی کی کل طلب 21900 میگا واٹ۔ ہائی لاسز فیڈر پر چھ سے آٹھ جبکہ لو لاسز فیڈر پر تین سے چھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہے۔ یعنی لیسکو کو 650 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے بھی بجلی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے اور ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے۔