تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملیحہ لودھی سے بنی گالہ میں ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملیحہ لودھی سے بنی گالہ میں ملاقات میں اہم سفارتی امور، خارجہ پالیسی، خطے کی صورتحال، اور خاص طور پر مسلہ کشمیر کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی. اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور پارٹی تحریک انصاف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اسکے علاوہ پاکستان کے حوالے سے اقوام متحدہ میں زیر بحث مختلف معاملات سے کپتان کو آگاہی بھی دی. عمران خان نے جب مسلہ کشمیر کے بارے میں پوچھا تو ملیحہ لودھی نے بتایا مسلہ کشمیر کےحل سے متعلق پاکستان کی جدو جہد جاری ہے. اس موقع پہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ماضی میں مسلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں. اب میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعے اس ماضی کے اہم ترین مسلے کا حل چاہتا ہوں.