مودی کا کپتان کو فون


نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلیفون. کیا یہ دونوں ممالک کے درمیان مسلہء کشمیر پر کوئی بریک تھرو کا اشارہ ہے؟ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مسلسل مبارکبادیں مل رہی ہیں. امریکی اخبار این این آئی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عمران خان کو فون پر کامیابی کی مبارکباد دی گئی. این این آئی کے مطابق یہ فون دونوں ممالک کے درمیان مسلہء کشمیر پر بریک تھرو کا اشارہ ہے کیونکہ ہندو آبادی میں قوم پرستی کے اضافے کا نشانہ زیادہ تر مسلمان ہی بنتے ہیں. اسکا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بھارت سے نفرت کرنے والے کشمیریوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور سب کشمیریوں کا یہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھارتی تسلط سے آزادی دی جائے کیونکہ کوئی کشمیری بھی بھارت کا حصّہ نہیں بننا چاہتا.

اسکے علاوہ اخبار نیو یارک ٹائمز میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ عمران خان بھی کشمیر کے مسلے کے حل کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں. اس لیے انہوں نے ملیحہ لودھی سے کشمیر کے مسلے کے بارے میں بات کی.