غیر ملکی ماڈل کا کالا چشمہ سیاہ ٹرواز میں ملبوس ہو کر کورٹ آمد ۔ ایان علی کی یاد تازہ کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک ہیروئن لے کر جانے والی چیک سیلوایا کی ماڈل گرفتار ہوئی تو اس وقت محکمہ میں لڑائی دیکھنے میں آئی کہ کون اس کو اپنی تحویل میں لےگا ۔ جس کے بعد اب کورٹ میں اس کے جلوے کبھی جج کو کبھی میڈیا کو اور کبھی پولیس کو اپنے حصار میں لئے ہوئے ہوتے ہیں ۔
حال ہی میں ان کی پیشی ہوئی جس سے لگ ہی نہیں رہا تھا کہ محترمہ کسی پاکستان جیل میں قید ہے بلکہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ شاید کسی میٹنگ میں آئی ہے ۔ یہ بالکل ایسا ہی لگ رہا تھا جب کئی لاکھ ڈالر لے کر جانے والی ایان علی کو گرفتار کرنے کے بعد جیل میں پیشی کے وقت نظر آتا تھا ۔