پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر کا بیان سامنے آگیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خزانہ بالکل خالی ہے جب کہ اس وقت پاکستان کو 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ،۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ کے ساتھ جاری معاملات قرضوں کی ادائیگی میں امریکہ کی ڈیکٹیشن بالکل نہیں لے گابلکہ پاکستان خود ہی ان تمام معاملات کو دیکھے گا ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی حکومت ان کے پاس آتی ہے تو اس کے لئے انہیں کم از کم 12 ارب ڈالر درکار ہونگے ۔
لیکن ابھی ان کی حکومت نہیں بنی اس لئے اس کے بارے میں کوئی بھی حتمی رائے نہیں دے سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چینی قرضو ں کے بارے میں جانتے ہیں بہتر یہی ہوگا کہ امریکہ اپنے قرضو ں کی فکر کریں ،اور پاکستان کو ڈیکٹیشن دینا چھوڑ دے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں