پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ 25 جولائی کے انتخابات میں پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ تقریبان برابر رہا. نتائج کے مطابق ابتداء میں ن لیگ نے 129 نشستیں لیں اور پاکستان تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کیں. ن لیگ 6 نشستوں سے جیتنے کے باوجود پنجاب میں حکومت نہیں کر سکے گی. اسکی وجہ یہ ہے کہ آزاد امیدواروں نے بھی تحریک انصاف کو ن لیگ پر برتری دی ہے. تاحال آزاد امیدواروں کی شمولیت سے تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بناۓ گی. اسکے علاوہ ق لیگ نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کر دی ہے. اس لیے تحریک انصاف اب پنجاب میں باآسانی حکومت بنا سکے گی.
اب رہی بات حکومت سازی کیسے کی جائے؟ کونسا عہدہ کس کو دیا جائے؟ اس سلسلے میں بنی گالہ میں کافی روز سے مشاورت کی جارہی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کا فیصلہ کافی سوچ بچار اور مشاورت کے بعد طے کر لیا ہے. فیصلے کے مطابق ملسم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے. اسکے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد اور سبطین خان کے درمیان مقابلہ ہے. تاہم تحریک انصاف کی اکثریت سبطین خان کیساتھ ہے. ذرائع کے مطابق عمران خان بروز پیر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کردیں گیں.