یوم شہدا کے موقع پر جیو نیوز کے بدمعاش رپورٹر کا پولیس افسر پر بدترین تشدد


یوم شہداء کے موقع پر جیو نیوز کے رپورٹر احمد فراز کی جانب سے لاہور ٹریفک پولیس اہلکار پر بد ترین تشدد کیا گیا. ٹریفک پولیس اہلکار آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک جیو نیوز کا رپورٹر احمد فراز اپنے ساتھ رپورٹروں کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا اور گالیاں دیتے هوئے اہلکار پر تشدد شروع کر دیا. ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سرعام بدمعاشی کرتے هوئے احمد فراز نے پولیس اہلکار کی ٹوپی اتار کر زمین پر پھینکی اور اس پر تھپڑوں کے بارش کی. احمد فراز کے ساتھ آئے دوسرے رپورٹروں نے بھی پولیس اہلکار کو گربان سے پکڑ کر خوب پیٹا. اس موقع پر ایک دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار معاملے کو سلجھاتا رہا مگر جیو نیوز کے بدمعاش رپورٹروں نے یوم شہداء کا خیال نہ رکھتے هوئے پولیس اہلکار کو خوب مارا.

یاد رہے کسی بھی پولیس افسر کو مارنے پیٹنے پر 10 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی جیو نیوز کے بدمعاش رپورٹروں کو یہ سزا ملتی بھی ہے یا نہیں.

CCTV Footage: Geo Reporter Ahmad Faraz along with his accomplices physically attack Police officer in #Lahore on #PoliceMartyrsDay – #MediaGardi

Gepostet von Pakistan Defence am Samstag, 4. August 2018

ہم سب(سٹی ٹریفک پولیس لاھور) جیو نیوز کے بدمعاش رپورٹر احمد فراز اور اس کے ساتھیوں کی سیکٹر شادمان میں بدمعاشی اور وارڈنز کے ساتھ مار کٹائی اور گالی گلوچ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ان کالی بھیڑوں کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں.