ڈالر کے ریٹ میں کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی


2013 میں نواز شریف کو حکومت ملی تو اس وقت ڈالر 120 کا نمبر کراس کر چکا تھا جس پر نواز شریف اور ان کی ٹیم نے محنت کرکے ڈالر کو 90 تک لے آئے ۔ لیکن جیسے ہی ان کی حکومت ختم ہوئی اور نگران حکومت شروع ہوگئی تو ملک میں ڈالر کی قلت ہوگئی اور ڈالر نے 103 سے چھلانگ لگا کر 137 کو ٹچ کیا ۔ جس سےملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آگیا ۔ انتخابات ہوئے اور اس میں عمران خان کی پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی لیکن اس کے ساتھ ہی خوشخبری آگئی کہ چائنہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا ۔

جب کہ اس کے ساتھ سعودی حکومت نے بھی پاکستان کی حکومت کو سہارے دینے اور معیشت بہتر بنانے کے لئے امداد کا اعلان کر دیا ۔ اس وجہ جب پاکستان میں ڈالر کی آمد زیادہ ہوئی تو ڈالر کا ریٹ خود ہی نیچھے آگیا ۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ ڈالر کی سطح اس سے بھی کم ہو جائے گی ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے ۔