ایسا اعلان ہو گیا کہ سن کر آپ کی عقل ہی دنگ رہ جائے گی کیا ایسا پہلے کبھی ہوا اب امیدوار وں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں عام انتخابات 2018ء کے لیے ملک بھر میں کل پولنگ ہو گی۔ عام انتخابات 2018ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد ووٹس کو چیلنج کرنا اب ماضی کی طرح آسان نہیں بلکہ مشکل اور مہنگا ترین ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ووٹس کو چیلنج کرنے والے اُمیدوار یا پولنگ ایجنٹ کو فی ووٹ 100 روپے فیس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق چیلنج شدہ ووٹوں کی فیس پولنگ کے بعد پریذا ئیڈنگ افسر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائے گا۔ اگر کوئی ووٹر کسی اور شخص کا روپ اختیار کرنے کا مرتکب ہو تو پریذا ئیڈنگ افسر شناخت کی شہادتیں حاصل کرے گا۔ ووٹر کے مشکوک ہونے کا یقین ہونے کی صورت میں اس کو بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جائے گا ۔
مشکوک ووٹر کو فوری طورپر پولیس حراست میں دے دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذا ئیڈنگ افسران کو چیلنج ووٹ کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔ چیلنج شدہ ووٹ بیلٹ باکس کی بجائے لفافہ نمبر7 میں ڈالے جائیں گے ۔ چیلنج ووٹس کو فارم 44 میں اندراج کر کے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن سے جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ چیلنج شدہ ووٹس کی تفصیلات ریٹرننگ افسر کے حوالے کی جا ئیں گی ۔ضائع شدہ بیلٹ پیپرز کے بارے میں بھی پریزا ئیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستون کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے