مجھے جیل سے نکالو نواز شریف نے دلبرداشتہ ہو کر کیا مطالبہ کر دیا


اے آر وائی نیوز نے بڑا دعویٰ کر دیا نواز شریف کے بارے میں کہ انہوں نے این آراو کی درخواست کی ہے اگر یہ واقعی سچ ہے تو کہاں گئے وہ انقلاب کے دعوے نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب اور کے پی کے کے گورنرسے گزشتہ روز جیل میں خفیہ ملاقاتیں کی ہیں جس میں انہوں نے ایک اور این آر او کا مطالبہ کر دیاہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب اور کے پی کے کے گورنر سے خفیہ ملاقات میں نوازشریف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جیل سے نکالیں ہم ملک سے باہر چلے جائیں گے ۔شہبازشریف سمیت قیادت کے ایئرپورٹ نہ پہنچنے

پر نوازشریف دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے ریلیف مانگ لیاہے ۔نوازشریف کی جانب سے این آر او کا مطالبہ دراصل پاکستان آنے پر مایوس کن استقبال بھی ہے ۔اس حوالے سے صابر شاکر کاکہناتھا کہ گورنر کے پی کے کا نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد کے ساتھ قریبی تعلق ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ میں سزاسنائی ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ کی جانب سے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ تیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے