شریف خاندان کی ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش


شریف خاندان کی تیزیاں اب جائیدادیں بیچنے کی کوشش لیکن نیب بھی ان کی سوچ سے آگے نکلا اور برطانوی حکام سے رابطہ کر لیا اب دیکھنا ہے یہ کہ نیب کامیاب ہوتا ہے یا شریف خاندان ، نیب حکام نے فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایون فیلڈ ہاؤس کی فروخت کے لیے پراپرٹی ڈیلرز کی آمد و رفت جاری ہے۔

ملکان کی طرف سے ایون فیلڈ ہاؤس کو جلد فروخت کرنے یا پھر کرائے پر دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے اور نیب حکام نے فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔نیب حکام نے لندن میں نواز شریف کے اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کے لیے برطانوی حکام سے رابطہ کیا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہا رکیجئیے