اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر کی طبیعت خراب


بادشاہوںکا اڈیالہ جیل میںرہنا مشکل ہو گیا کیونکہ محلوں میں رہنے والے قید و بند میں رہنا اتنا آسان کام نہیں ہے کیپٹن صفدر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹرز کا بیان سامنے نہیں آیا البتہ جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پیٹ کی تکلیف کی وجہ سے بیمار ہوئے۔یاد رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو 9 جولائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو 9 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا ۔ کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا جہاں انہیں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کواحتساب عدالت کے حکم پر ایک سال کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا تھا۔خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مجرم قرار پائے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو 8 جولائی کو نیب کی دو رکنی ٹیم نے راولپنڈی گرفتار کیا تھا۔

جس کے کچھ ہی دن بعد 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کو بھی لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اڈیالہ جیل میں اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ پانچ وقت نماز اور رات کو نوافل کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف علی الصبح اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال ، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ جس پر تینوں مجرمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہا رکیجئیے