پاکستانیوں نے دریا دلی کی بڑی مثال قائم کردی


سپریم کورٹ آف پاکستان کا ڈیم کے لئے ایک شاندار اقدام ہے جسے محب وطن پاکستانیوں نے بہت سراہا ہے اور سپریم کورٹ نے ایک خصوصی اکائونٹ قائم کیا ہے جس میں لوگ دھڑا دھڑ اپنے عطیات جمع کروا رہے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع کرائے گئے ہیں۔دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی عمل درآمد کمیٹی (آئی سی ڈی بی ایم ڈی) نے عطیات کی وصولی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت کے مسائل کے خاتمہ اور آبی وسائل میں بہتری کیلئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں عوام جوش وخروش سے عطیات جمع کرا رہے ہیں اور اب تک اس حوالے سے 260 ملین روپے کے عطیات وصول ہو چکے ہیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہا رکیجئیے