اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی بیرک سے سانپ نکل آیا


میاں نواز شریف کی بیرک سے سانپ نکل آیا یہ دعویٰ سامنے آیا ہےوقت کے کھیل بھی نرالے ہیں جہاں نوکروں چاکروں کی ایک فوج ہوا کرتی تھی وہاں میں نواز شریف کو کہاں رہنا پڑ رہا ہے ایک موقر قومی اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ جب میاں نواز شریف نے سانپ کو دیکھا تو ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی، وہاں موجود دوسرے افراد سانپ کو بھگانے میں کامیاب رہے لیکن اسے مار نہیں سکے۔ اخبار نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اچانک میاں نواز شریف کی بیرک سےسانپ سامنے آ گیا

جس کو میاں نواز شریف نے دیکھا تو ان کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا، ان کے شور مچانے پر دیگر افراد نےسانپ کو وہاں سے بھگا دیا لیکن سانپ مارا نہیں جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اس سانپ کی لمبائی تین فٹ سے زیادہ تھی، رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کا ڈاکٹر سے معائنہ کرایا گیا تو وہ نارمل تھے۔ یاد رہے کہ میاں نواز شریف کا کمرہ جس بیرک میں ہے وہاں سے سانپ برآمد ہوا۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے