ہارون بلور کو طالبان کی بجائے کس نے مارا


ہارون بلور کی شہادت سے پاکستان میں دھشتگردی کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی ہے ، ہارون بلور محب وطن پاکستانیوں میں شمار ہوتا ہے ان کے چچا غلام احمد بلور نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ہارون بلور کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ان کے بھتیجے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور میں خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے۔اس افسوس ناک واقعے کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم اب ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور نے دعویٰ کیاہے کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔

قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کوہارون کے قتل سے فائدہ پہنچاہے ۔سابق وفاقی وزیر نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ ہم سے بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں جن لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ حملے میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ہمارے اپنے اس میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ منگل کی رات پشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خوفناک خود کش بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اسٹیج کے قریب ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں اے این پی رہنما ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید جبکہ 62 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیکٹا (نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی) نے عام انتخابات 2018ء سے قبل ملک کی کئی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی پولیس اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔ الیکشن کے حوالے سے نیکٹا نے 12خطرات سے آگاہی کے مراسلے صوبوں اوردیگرمتعلقہ حکام کو ارسال کیے ۔یہ مراسلے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے حوالے سے تھے جبکہ 6 مراسلے مختلف شخصیات کے حوالے سے جاری کیے گئے ۔ نیکٹا کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ مراسلوں میں متعلقہ حکام کو ان کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش آنے سے روکا جا سکے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے