پاکستان بھر میں انتخاب کے سلسلے میں جلسوں جلوس کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے جس میؐں گزرتے دن کے ساتھ تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور ہر علاقے کا امیدوار اپنے حلقے جارہا ہے اور لوگوں کو نالیوں ، گلیوں کے پختہ کرانے اور بجلی گیس کنکشن پر ووٹ مانگ رہا ہے ۔ جب کہ ان میں سے کچھ ایسے بھی ہے جو کہ اپنے حلقے میں 5 سال بعد جا رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بے حد شرمندگی اور عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، یہاں تک کہ پی پی پی کا گڑھ لیاری میں بلاول کی تواضع پتھروں اور انڈوں سے ہوئی جب کہ عمران خان کو بنوں میں ڈنڈوں اور انڈوں کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن کچھ امیدواروں نے تو حد ہی کر دی ۔ جگتے مار مار کر لوگوں کو ہنسا ہنسا کر ووٹ مانگتے رہے ۔ اس میں کام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ظارے شاہ سب سے آگے رہے ۔ جو کہ این اے 75 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں خوب جگتیں ماریں یہاں تک کے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں پر اوچھل اوچھل کر گرتے رہے تو کبھی کسی کو تپھڑ مار دیتے ۔ اس کے ساتھ ان کی اداکاری بھی عروج پر تھیں ۔ اور لگ رہا تھا کہ ان میں بھی شہباز شریف کی روح اتر چکی ہے ۔ وہاں پر موجود لوگوں نے ان کی حرکتوں اور باتوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نعرے لگائیں ۔
https://www.youtube.com/watch?v=lhwlatPd4yE