شہر قائد کی زمینوں کی بندر بانٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے پر قومی احتساب بیورو نے سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کر لیا ہے، نیب حکام نے سابق ڈی جی کو کراچی کے مقامی ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ، زمینوں کی بندر بانٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ناصر عباس کو قومی احتساب بیور و (نیب )نے گرفتار کر لیا، ناصر عباس 2 پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ایف آئی اے کی تحویل میں تھے۔ناصر عباس نے کینڈین پاسپورٹ سید عباس کے نام سے بنا رکھاتھا جبکہ نیب نے ناصر عباس کی کینڈین پاسپورٹ پر سفر کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں،نا صر عباس کے کینیڈا میں 3 اور امریکہ میں ایک گھر ہے۔ نیب کی جانب سے ناصر عباس کو ایک دو روز میں ریمانڈ کیلئے تحویل میں لیا جانے کا امکان ہے۔سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کا نام سال2001 ءسے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں تھا۔