’اوئے! تمہیں شرم نہیں آتی کہ۔۔۔‘ کراچی کی معروف یونیورسٹی میں استانی کو روک کر ایسی شرمناک ترین حرکت کردی گئی کہ ہر طالبعلم افسردہ ہوجائے گا


کراچی کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں خاتون ٹیچر طلبہ کو پڑھانے کے لیے آئی لیکن اسے گیٹ پر روک کر سکیورٹی مینجر نے ایسا سبق پڑھا دیا کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ مذکورہ خاتون انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی میں بطور وزٹنگ پروفیسر وابستہ ہے۔ گزشتہ روز وہ یونیورسٹی گئی تو اسے سکیورٹی مینجر نے گیٹ پر روک لیا اور اس کے لباس کو لے کر کھری کھری سنانی شروع کر دیں۔ اس نے ٹیچر سے کہا کہ ’تمہیں ایسا لباس پہنتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ تمہارا لباس ادارے کے ڈریس کوڈ کے منافی ہے۔ لہٰذا مناسب لباس پہن کر آیا کرو۔‘

یہ واقعہ خاتون ٹیچر نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پرپوسٹ کیا ہے اور خواتین سے پوچھا ہے کہ میرا لباس کیسے ادارے کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟اس ٹیچر کے اپنا واقعہ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ مزید کئی خواتین بھی لباس کی وجہ سے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایسی ہی واقعات بیان کرنے لگیں جن میں اکثریت اسی انسٹیٹیوٹ کی اساتذہ اور طالبات کی تھی۔انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی میں اس سے قبل بھی طالبات اور خواتین اساتذہ کے ساتھ ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ سال طالبات نے لباس پر سکیورٹی گارڈز کی طرف سے ملنے والے ’لیکچرز‘ پر احتجاجی تحریک چلائی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سکیورٹی گارڈ ادارے میں ’اخلاقی پولیس‘ بن چکے ہیں، ان کا رویہ درست کیا جائے۔