پاکستانی جسم فروش خاتون نے مردوں کو لوٹنے کا انوکھا ترین طریقہ اپنا لیا خدمت فراہم کرنے کے بعد کیا کرتی ہے؟


نائکہ نے بلیک میل کر کے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا . گھر بلا کرزبردستی برہنہ ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر درجنوں افراد سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے.

نائکہ اور اس کے گروہ کی دیگر پیشہ ور خواتین کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں.رقم دینے سے انکار پر شہری کے خلاف مقدمہ درج جبکہ اس کے رشتہ دار تھانیدارنے کو معطل کروا دیا. مقامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ . تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 259 ای بی کی رہائشی بدنام زمانہ ایک نائکہ نے سادہ لوح شریف شہریوں کو زناءکاری کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دینے کی دھمکیاں دے کر ان سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے. مذکورہ خاتون اپنے گروہ کی دیگر خواتین کے

ہمراہ لوگوں کو اپنے گھر بلا کر ان کی زبردستی برہنہ وڈیو ز بنا لیتی ہیں اور بعدازاں وڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر ان سے لاکھوں روپے وصول کر لیتی ہیں. گزشتہ دنوں بھی نواحی گاﺅں 245 . ای بی کے رہائشی میپکو کے ایک ملازم محمد اقبال کو بجلی کے بل کی درستگی کیلئے اپنے گھر بلا کر اس کی زبردستی برہنہ وڈیو بنالی اور اس کی جیب سے پیسے اور ضروری کاغذات بھی چھین لئے. نائکہ اور اس کی ساتھی خواتین نے محمد اقبال سے دس ہزار روپے کا مطالبہ کیااور کہا کہ اگر مطلوبہ رقم نہ دی تو تمہاری ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے. محمد اقبال کے انکار پر نائکہ نے محمد اقبال کے خلاف زناءکاری کا جھوٹا مقدمہ درج کر وای دیا جبکہ اس کے رشتہ دار تھانیدار

کی جھوٹی شکایت کر کے اسے معطل کروا دیا. یاد رہے کہ ہفتہ قبل پیشہ ورا نہیں خواتین نے چک نمبر 459 .ای بی کے رہائشی طاہر پرویز کو بھی بلیک میل کر کے اس سے 60000 روپے بھتہ وصول کیا تھا. ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پیشہ ور اس گروہ کو علاقہ کے بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے. مقامی سماجی حلقوں نے ڈی پی اووہاڑی عمر سعید ملک سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے