سہیلی سے ملنے کیوں گئی ؟ باپ اور چچا نے مل کر سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگائے


ہڈیارہ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی کوپھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ، بتایاگیا ہے کہ ہڈیارہ کے علاقہ جھگیاں پنڈ کے رہائشی محنت کش محمد رفیق کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، اس کی سب سے بڑی بیٹی شہناز کے چال چلن پر اس کے والد محمد رفیق کو شبہ تھا۔ دوروز قبل شہناز بی بی اپنی سہیل کو ملنے کے لئے گھر سے گئی جس پر اس کے والد محمد رفیق اور چچا نے اس کی سخت ڈانٹ ڈپٹ کی۔

گزشتہ صبح شہناز بی بی اپنے کمرہ میں سو رہی تھی کہ اس کے والد رفیق اسے دوبارہ مارنا پیٹنا چاہا کہ اس دوران رفیق کے بھائی حنیف نے طیش میں آکر گھر میں گھس کر اپنی بھتیجی شہناز بی بی کا گلہ دباکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کے والد محمد رفیق کے بیان پر اس کے بھائی ملزم حنیف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزم تاحال فرار ہے ۔ مقتولہ شہناز بی بی کے والد رفیق نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا کہ اس واقعہ سے کسی کا کوئی تعلق نہ ہے۔ اس کے بھائی حنیف نے اس کی بیٹی کو قتل کیا ہے۔ ملزم کے خلاف قتل کامقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی شیخ غیاث احمد نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ تاہم اب تک کی تفتیش کے مطابق مقتولہ کے قتل کا پلان والد اور دو چچا نے مل کر بنایا ہے اور ورثاء مقتولہ کے چچا حنیف کو ملزم ٹھہرا رہے ہیں۔ اصل حقائق ایک دو روز میں سامنے آ جائیں گے۔