نواز شریف کے پاس یہودی ایجنڈا ہے نواز شریف خودغرق ہوچکا جماعت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے


پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ، ادارے بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، نواز شریف کے پاس یہودی ایجنڈا ہے ، نواز شریف خود غرق ہو چکا ہے اپنی جماعت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے . ہم نے ہر فورم پر غریبوں اور مزدوروں کی بات کی ہے .

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ اداروں میں تصادم کا کوئی خطرہ ہیں ادارے بہتری کی طرف جا رہے ہیں . بڑے مجرم پکڑے جائیں گے تو ملک میں امن ہو گا . انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس یہودی ایجنڈا ہے

. جنہوں نے نواز شریف کو ملک دشمن پالیسی کو سپورٹ کیا وہ بے نقاب ہوں گے . ان لوگوں نے غلط بل پاس کیا ہم اس کو چیلنج کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ جن ارکان نے چور اور کرپٹ شخص کو سپورٹ کیا ہے ان پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیے . جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے مگرمچھ پکڑے جا رہے ہیں . وزیر داخلہ نے اپنے عہدے کی خود توہین کی ہے . نواز شریف خود غرق ہو چکا ہے اپنی جماعت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے . ہم نے ہر فورم پر غریبوں اور مزدوروں کی بات کی ہے . …

..