نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا . تفصیلات کے مطابق ظفر علی شاہ نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوسناک اور شرمناک بات نہیں ہو سکتی کہ جس طریقے سے کل پاکستان کی پارلیمنٹ میں جو کچھ کیا گیا ،اس کا پارلیمانی نظام اور قانون سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پارلیمانی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست ہے لیکن پارلیمنٹ میں بل کی منظوری سے پوری دنیا ہماری جگ ہنسائی کر رہی ہے. کل ایک شخص نے پارلیمنٹ کو پاﺅں کے انگوٹھے سے نیچا کر کے دکھا دیا کہ یہ پارلیمنٹ کیا بلا ہے.
انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی میں وہاں گیا لیکن ایک بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے لاکھوں کروڑوں سپورٹرز، ممبرز اور اراکین ہیں، جنہوں نے نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لیے ووٹ دیا ہے. ریکارڈ کے مطابق ایک نا اہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے مسلم لیگ ن کے تمام افراد بھی آج سے اہل نہیں رہے. آج انہوں نے ایک نا اہل شخص صدر کاا نتخاب کر کے خود کو نا اہل کر دیا ہے.
..