پاکستان میں اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی


کام، کام اور صرف کام، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی اتوار کی چھٹی بند کردی، اساتذہ کی تمام تربیتی ورکشاپ اتوار کے روز ہوا کریں گی، محکمہ تعلیم نے شیڈول بھی جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ اتوار کے روز ہوا کریں گے اور تربیتی ورکشاپ میں تمام اساتذہ کو حاضر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ غیرحاضر اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تربیتی ورکشاپ ہر اتوار صبح آٹھ سے دوپہر چار بجے تک ہوا کریں گی محکمہ سکول ایجوکیشن نے شہر کے تین بڑے سکولوں میں اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ قائم کردیئے۔ اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ این ڈی ہائی سکول اچھرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول گلبرگ میں بنا دیئے گئے ہیں

شیڈول کے مطابق گریڈ 9، 14 اور 16 کے تمام اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ سائنس مضامین کے ماہرین اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تربیتی ورکشاپ میں اساتذہ کو پڑھانے کے جدید طریقے سکھائے جائیں گے۔